ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے 2 ہفتے قبل خود استعفیٰ دیا: شعیب ملک

شعیب ملک کا پی سی بی سے استعفیٰ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پی سی بی کے مینٹور کی حیثیت سے استعفیٰ کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے خود استعفیٰ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں اور بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا

مینٹورز کی برطرفی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منگل کے روز یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

برطرف ہونے والے مینٹورز

ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق نے اسرائیل کیخلاف سلامتی کونسل کو احتجاجی مراسلہ کیوں لکھا۔۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

شعیب ملک کا بیان

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان نے کرکٹ فینز سمیت چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دو ہفتے قبل انہوں نے خود تحریری طور پر پی سی بی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

استعفیٰ دینے کی وجہ

شعیب ملک نے بتایا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ذاتی کمٹ منٹس اور ذمہ داریوں کی وجہ سے مینٹور کا عہدہ جاری رکھنا مشکل تھا۔ میں اپنا کام اچھے سے سرانجام نہیں دے پارہا تھا جس کی وجہ سے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے مطابق یہ ہی اس فیصلہ کا درست وقت ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...