پاکستان فوج نے منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا: بیرسٹر سیف

مشرقی سرحد پر بھارتی غرور کو خاک میں ملانے کی کامیابی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم تشکر کی پروقار تقریب، کیک کٹنگ اور مریض بچوں میں تحائف کی تقسیم
بھارت کی بی ٹیم اور سکیورٹی ادارے
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر بھارت کی "بی ٹیم" دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔ خیبرپختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی "اے" اور "بی" ٹیموں کے خلاف متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے لیے کس بیٹنگ پوزیشن پھر کھیلنا بہتر ہے؟ تجربہ کار بیٹر محمد یوسف نے بتا دیا۔
دہشتگردی کے خلاف عزم
انہوں نے کہا کہ بھارت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔
پشاور کے حالیہ واقعے کی مذمت
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ دہشت گردوں نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔