پیپلز پارٹی سندھ کا 15 مئی کو صوبہ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان
پیپلز پارٹی سندھ کی ریلیوں کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی سندھ نے 15 مئی کو سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن’’۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ‘‘ دیدیا
ریلیوں کا وقت اور مقام
روزنامہ جنگ کے مطابق، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ 15 مئی کو شام 5 بجے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
افواج پاکستان کو سلام
انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کا پیغام
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔








