پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ عظیم چیزیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں” مودی کی بھارت کے مایوس عوام کو حوصلہ دینے کی کوشش

نریندر مودی کا متنازع بیان
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ہاتھوں حالیہ کشیدگی میں بدترین شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسا بیان جاری کردیا کہ دنیا سوچ میں پڑ گئی کہ کہیں اب پھر وہ کوئی شرارت کرنے کے موڈ میں تو نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے غور شروع، یا تو مکمل فروخت کردیا جائے یا پھر۔۔۔ وزیردفاع نے اندر کی بات بتادی
عوام کی حوصلہ افزائی
نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں بھارتی مسلح افواج کی کارکردگی سے مایوس عوام کو حوصلہ دلانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا "ان لوگوں کے لیے جو اپنے نمبروں سے تھوڑا مایوس محسوس کر رہے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں: ایک امتحان آپ کی پہچان نہیں بن سکتا۔ آپ کا سفر بہت بڑا ہے اور آپ کی طاقتیں مارک شیٹ سے کہیں زیادہ ہیں۔" انہوں نے مزید کہا "پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ عظیم چیزیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں۔" انہوں نے #ExamWarriors کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ٹوئٹر پر مودی کا پیغام
To those who feel slightly dejected at their scores, I want to tell them: one exam can never define you. Your journey is much bigger and your strengths go far beyond the mark sheet. Stay confident, stay curious because great things await. #ExamWarriors
— Narendra Modi (@narendramodi) May 13, 2025