پی ایس ایل کے باقی میچز کا شیڈول جاری

پی ایس ایل 10 کے میچز کا شیڈول
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لیگز میچز راولپنڈی اور پلے آف راؤنڈ مرحلہ لاہور میں ہوگا۔
پہلا میچ
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ 17 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا۔
ڈبل ہیڈر کی تفصیلات
18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوپہر کو جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام کو مدمقابل آئیں گی۔
آخری گروپ میچ
19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آخری گروپ میچ کھیلیں گے۔
پلے آف اور فائنل کی تاریخیں
پی ایس ایل سیزن ٹین کا پلے آف مرحلہ لاہور میں ہوگا اور پہلا کوالیفائر 21 مئی، ایلیمینیٹرون اور ٹو 22 اور 23 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل ٹین کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔