وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی محمد ایاز شہید کی قبر پر حاضری، پھولوں کی چادر بھی چڑھائی

وفاقی وزیر کی مزار پر حاضری
مردان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے آج تخت بھائی، مردان میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شہید کے قبر پر حاضری دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے شام کے 3 مقامات پر فضائی حملے، وارننگ دے دی
رسم قل میں شرکت
وفاقی وزیر نے شہید کی رسم قل میں شرکت کی، اہل خانہ سے ملاقات کی، اور وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ کی طرف سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کے قبر پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بس جیے جا رہے ہیں خدا کے سہارے ۔۔۔۔
شہید کی قربانی پر گفتگو
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ایاز شہید جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان اور قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
بھارتی جارحیت کا جواب
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے دشمن کو مؤثر جواب دے کر شہداء کے خون کا بدلہ لیا ہے۔ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی، اور وطن کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بھارتی جارحیت نے پوری پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کردیا، جبکہ ہماری بہادر افواج نے قوم اور ملکی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا۔