پاک بھارت لڑائی سے چینی ہتھیاروں کی ساکھ بن گئی، بلوم برگ نے بھی اعتراف کر لیا، پوری دنیا میں پاک افواج کی دھاک بیٹھ گئی

چین کے ہتھیاروں کی عالمی پذیرائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جریدے 'بلوم برگ' نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کے ہتھیاروں کو نئی عالمی پذیرائی مل گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی نے مغربی اسلحے کی برتری کو چیلنج کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں سیلاب کا خدشہ، ضلع میں 105 سکول بند کر دیئے گئے
جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا توازن
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت تنازع نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر اسٹریٹجک ہتھیاروں کی سوچ میں بھی واضح تبدیلی پیدا کی ہے۔ چین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے اور دفاعی نظام، جنہیں ماضی میں مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا تھا، اب مؤثر ثابت ہو کر دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علوی: وہ فرقہ جو شام میں 50 سال تک اقلیت ہونے کے باوجود حکمرانی کرتا رہا
پاکستان کے تجربات اور پیغام
رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے چینی جنگی طیاروں اور میزائلوں نے نہ صرف بھارتی دفاعی نظام کو چیلنج کیا بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ بیجنگ کی عسکری برآمدات اب عالمی میدان میں بھرپور مقابلہ کر سکتی ہیں۔ مغربی ممالک میں جہاں چینی ہتھیاروں کو طویل عرصے سے کمتر سمجھا جاتا رہا، اب یہ سوچ بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔
تشویش کی لہر
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی نے چین کے ہتھیاروں کی مؤثریت کو نئے زاویے سے دنیا کے سامنے رکھا ہے جس سے خاص طور پر امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس پیش رفت کو چین کی دفاعی صنعت کے لیے ایک بڑی سفارتی اور تجارتی فتح سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے بعد ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں چینی اسلحہ مزید فروغ پا سکتا ہے۔