وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ، متعدد پراجیکٹس کا معائنہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کیے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف زونز کا معائنہ کیا۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر عوام نے وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی، وزیراعلیٰ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
سبزی کی دکان کا معائنہ
وزیراعلیٰ اچانک سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں اور نرخ چیک کیے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز اچانک مختلف پراجیکٹس کے دورے کیے اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے زیر تعمیر روڈز، اسٹریٹس اور نکاسیٔ آب کے پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے زیر تکمیل پراجیکٹس میں معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی کمی، نئے نرخ سامنے آگئے
شہریوں کے ساتھ بات چیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مقامی شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ لاہور ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ دیکھتے دیکھتے سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں، خاتون کو گلے لگا لیا اور سبزیوں کے ریٹ پوچھے۔ وزیراعلیٰ نے پیاز، کریلے، آلو، گوبھی اور گوار کی پھلیاں کے نرخ دریافت کیے۔ خاتون نے سبزیوں کے نرخ میں کمی کے بارے میں بتایا۔ وزیراعلیٰ نے سبزی کی دکان پر سرکاری نرخنامہ بھی چیک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی
شہریوں کی دعائیں اور شکریہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سارا دن مجھے فکر ہوتی ہے کہ عوام کے لیے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی نہ ہو جائیں۔ "جیتے رہیں، خوش رہیں" وزیراعلیٰ نے ننھے بچے کو پاس بلا کر اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ نے چوبرجی کے علاقے میں بازار کا دورہ کیا۔ دکاندار وزیراعلیٰ کو دیکھ کر پاس آ گئے۔ شہریوں نے بازار کی نئی بننے والی سڑک اور اس کی خراب حالت کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعداد سے نہیں جیتی جاتیں: احسن اقبال
علاقائی مسائل کا جائزہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ خود جا کر دیکھوں کہ لاہور کے علاقوں کی گلیاں کیسی ہیں۔ "کوئی خدمت میرے لائق ہو تو بتائیں" وزیراعلیٰ نے خیریت بھی دریافت کی۔ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر شہری پاس آ گئے، وزیراعلیٰ نے صفائی اور پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا۔ شہری نے کہا، "اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے، آپ پہلی وزیراعلیٰ ہیں جو ہمارے حال تک پوچھنے آئی ہیں۔" شہریوں نے شکایت کی کہ کئی سالوں سے کسی نے ان کی گلیوں کی حالت نہیں دیکھی، اور ان کی گلی کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا۔ کی ہمارا کام 15 دن پہلے شروع ہوا اور آج مکمل ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ کی عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں گلیاں اور روڈز بنتے دیکھنا چاہتی تھی، اسی لیے خود آئی ہوں۔