بھارتی میڈیا حقائق کا سامنا کرے، ہم ابھی صرف ٹریلر دکھا رہے ہیں، پوری فلم باقی ہے: عظمٰی بخاری

آپریشن 'سندور' کی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن 'سندور' 'تندور' بن چکا ہے، مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا۔ دشمن کو اپنے طیاروں، ایئر ڈیفنس سسٹم اور میزائلوں پر ناز تھا، ہم نے سب خاک میں ملا دیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہنواز کے غیر قانونی قتل کی عدالتی تحقیقاتی سفارش
یوم تشکر اور خراج تحسین
اس آپریشن کے کامیاب اختتام پر وزیراعظم کی ہدایت پر یوم تشکر منایا گیا، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تمام سکولوں میں اسمبلی کے دوران اس دن کو خراج تحسین کے طور پر منانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے گرفتار، کیسے پکڑے گئے؟ جانیے
زخمیوں کی عیادت
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خود زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ تشریف لے گئیں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج
مودی کی ناکامی اور میڈیا کی تنقید
عظمیٰ بخاری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ "مودی صاحب فلموں کی طرح سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کو ہرا لیں گے، لیکن یہ جنگ حقیقت تھی، کوئی فلمی سین نہیں۔" انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ پراپیگنڈا پھیلانے کے بجائے حقائق کا سامنا کریں۔ ہم ابھی صرف ٹریلر دکھا رہے ہیں، پوری فلم باقی ہے۔
شہداء کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج
وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہریوں کی قربانیاں کسی مالی پیکج کی محتاج نہیں، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب جلد شہداء کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کریں گی۔ "ہم اپنی سرزمین اور شہداء پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔"