ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب : دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے مابین توانائی، معدنیات اور دفاع کے شعبوں میں معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ خبررساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک تقریب کے دوران توانائی، معدنیات اور دفاع کے شعبوں میں اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ون یونٹ کو توڑنے کا مقصد کیا تھا……؟ اب تک متضاد آراء پائی جاتی ہیں، خرابیاں دور کرنے کیلئے بہت کام کیا گیا،ون یونٹ پنجاب کا مطالبہ نہیں تھا

معاہدے کی تفصیلات

واضح رہے کہ یہ معاہدہ ٹرمپ کے صدارت کے دوسرے دور میں ان کے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران طے پایا تھا۔ قبل ازیں مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے کے آغاز پر امریکی صدر کے ریاض پہنچنے پر ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعدازاں دونوں رہنماؤں نے ایئرپورٹ کے ایک ہال میں ملاقات کی۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران، ٹرمپ ایک سرمایہ کاری فورم سے خطاب کریں گے اور خلیج تعاون کونسل کے اراکین کے اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کونسل بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کھلبلی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد

خطے میں اقتصادی تعاون

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اس دورے کا مقصد خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور اہم علاقائی اور سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تنازعات کم کرنے کے لیے محصولات میں کمی کا معاہدہ کیا ہے اور وہ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات میں شرکت کے لیے ترکی جانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کی تاریخی واپسی

وائٹ ہاؤس کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اس خطے میں ’تاریخی واپسی’ کے خواہشمند ہیں۔ آٹھ سال پہلے، انہوں نے اپنے پہلے صدارتی غیر ملکی دورے کے لیے بھی سعودی عرب کو ہی منتخب کیا تھا۔ روانگی سے پہلے، ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی مثبت پیش رفت ہوتی ہے، تو وہ اپنے منصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے جمعرات کو استنبول کا دورہ کر سکتے ہیں۔ کابینہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات اور وژن کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...