سعودی عرب کا امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل طے پاگئی، مالیت جان کر ہوش اڑجائیں

سعودی عرب کی امریکہ میں بڑی سرمایہ کاری

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز اعلان کیا کہ سعودی عرب نے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دونوں ممالک کی سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط کرنے کے فوراً بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت،روسی صدر کاپاکستان کیساتھ تعاون کا اعلان

تاریخی دفاعی معاہدہ

دونوں ملکوں کے درمیان 142 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی ہوا ہے جو تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان حبیب نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئرکردیا

معاہدوں کی تفصیلات

العربیہ کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ دونوں نے توانائی، دفاع، خلائی، معدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ انصاف کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت، متعدی بیماریوں اور ٹیکنالوجی پر تعاون کے لیے بھی دستخط کیے گئے۔ وائٹ ہاؤس نے مملکت کے ساتھ ہونے والے ان معاہدوں کو تاریخی اور تبدیلی لانے والا قرار دیا اور کہا کہ یہ "امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کے ایک نئے سنہری دور کی نمائندگی کرتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: حکومتی پالیساں۔۔۔اچھے مستقبل کی نوید

دفاعی ساز و سامان کی فراہمی

دفاع کے شعبے میں امریکہ اور سعودی عرب نے "تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی فروخت کا معاہدہ کیا ہے جو تقریباً 142 ارب ڈالر کا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو ایک درجن سے زائد امریکی دفاعی کمپنیوں سے جدید ترین جنگی ساز و سامان اور خدمات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان

امریکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار

واضح رہے کہ 2024 میں سعودی عرب میں امریکی براہ راست سرمایہ کاری تقریباً 15.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز میں سعودی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے امریکی سرمایہ کاروں کی ملکیت میں 28 فیکٹریاں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ رائل کمیشن کے شہروں جبیل اور ینبو میں امریکی سرمایہ کاری موجود ہے، جس میں جبیل میں صدارہ کیمیکل کمپنی میں 78 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، سعودی پولیمرز کمپنی میں 22.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اور جبیل پیٹرو کیمیکل کمپنی (KEMYA) میں 19.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ اداکار کی لاش برآمد، خاندان نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا

تجارتی حجم کے اعداد و شمار

گزشتہ برس سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تجارت کا حجم 32 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جس میں سعودی عرب نے امریکہ کو 13 ارب ڈالر مالیت کی اشیاء اور مصنوعات برآمد کیں اور 19 ارب ڈالر مالیت کی اشیاء درآمد کیں۔

خلائی تعاون کا معاہدہ

سعودی عرب اور امریکہ نے اس سے قبل آؤٹر سپیس کی تلاش اور پرامن استعمال کے شعبے میں ایک سٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد خلائی سائنس، تلاش، ایرو اسپیس، تعلیم اور زمینی علوم جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا تھا۔ یہ معاہدہ سعودی اسپیس ایجنسی کو امریکی ناسا ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کے قابل بناتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...