وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ، پاک فوج کے غازیوں کی عیادت کی

وزیر اطلاعات پنجاب کا دورہ سی ایم ایچ ہسپتال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے غازیوں اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔
غازیوں اور شہداء کی قربانیوں کا اعتراف
اس موقع پر انہوں نے مادرِ وطن کے ان سپوتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سربلندی کا علم بلند رکھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا، "جنگ کے شہداء اور غازی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے ان ہیروز کی احسان مند رہے گی۔"
افواجِ پاکستان کی عظیم فتح
پوری قوم اس عظیم فتح پر افواجِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ "شہداء اور غازیوں نے ارضِ پاک کو سرخرو کیا ہے۔ ان کی بے مثال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔"