سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری

پنجاب حکومت کا اہم اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دفاع وطن کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے نہایت اہم اقدام اٹھایا ہے اور سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سول ڈیفنس کو صوبہ بھر سے 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ہدف بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

مالی امداد اور جدید آلات

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کے لئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈ سے دی گئی ہے۔ 50 کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کے لیے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ ان آلات میں مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے، الیکٹرک سائرن، آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان شامل ہے۔ جدید آلات کی بدولت ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے سول ڈیفنس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ سول ڈیفنس کے جدید آلات کی خریداری کے لئے فنڈز کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے دی ہے۔ سول ڈیفنس قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران گرانٹ کو استعمال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

نوجوانوں کی تربیت

دوسری جانب سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رجسٹریشن کے بعد رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 نے صوبہ بھر میں 118,289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائی ہیں۔ ان تربیتی مشقوں میں دشمن کے حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں سکھایا گیا۔

ہنگامی حالات میں تیاری

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ بھر میں جاری تربیتی مشقوں کے دوران طلباء اور دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ دفاع وطن کے لئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں مشترکہ تربیتی مشقیں کروا رہے ہیں۔ سول ڈیفنس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...