آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے نمازِ شکر، ننھے عثمان عقیل کا بطور کیپٹن پاک فوج کے ساتھ ایک دن

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی۔ ڈی رینجرز سندھ، ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔

اللہ تعالیٰ کے حضور شکرگزاری

نماز شکرانہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔ نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی نے جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں۔

فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی

اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور ان کے جوش کو سراہا اور کہا کہ ہمیں ہر دم تیار رہنا ہے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران زخمی ہونے والے جوان کی عیادت بھی کی۔

شہداء اور غازیوں کی خدمات

کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر پاک آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے شہداء و غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج ہر لمحہ دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کے مس ایڈوینچر کی صورت میں فوری منہ توڑ جواب دیا جائے۔

ننھے عثمان عقیل کی ملاقات

بعد ازاں کور کمانڈر نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند ننھے عثمان عقیل سے ملاقات کی اور پاک فوج میں ایک دن کیلئے بطور افسر بننے کی خواہش پر اس کو مبارکباد دی اور تحائف پیش کئے۔ عثمان عقیل، کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔

ننھے عثمان کی خواہش کی تکمیل

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعو کیا۔ انہوں نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اس کو خراج تحسین پیش کی۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔

پاک فوج کے ساتھ تجربات

ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا اور پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر ننھے عثمان عقیل کا کہنا تھا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہوگئی۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔

قوم کا عزم

ننھے عثمان عقیل نے مزید کہا کہ پاک فوج نے جس طرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر دم دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...