برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل غلط سزا کاٹنے والے زندہ قیدی کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

پیٹر سلیوان کی بے گناہی کا اعلان

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں 1986 کے قتل کے الزام میں 38 سال قید کاٹنے والے پیٹر سلیوان کو ڈی این اے شواہد کی بنیاد پر بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

قتل کا مقدمہ اور نئے شواہد

بی بی سی کے مطابق 21 سالہ ڈایان سنڈال کے قتل میں سلیوان کو عمر قید سنائی گئی تھی، لیکن حالیہ ڈی این اے تجزیے سے ثابت ہوا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے نطفے کا نمونہ کسی اور شخص کا تھا۔ اس نئے شواہد کی بنیاد پر کریمنل کیسز ریویو کمیشن نے معاملہ دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں سلیوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور رہائی کی خبر پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ 68 سالہ سلیوان برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل غلط سزا کاٹنے والے زندہ قیدی قرار دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

مقدمہ کی تفصیلات

مقتولہ سنڈال کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ سلیوان کو صرف اس بنیاد پر مجرم ٹھہرایا گیا تھا کہ کچھ گواہوں نے جائے وقوعہ کے قریب ایک شخص کو "پیٹ" کے نام سے پہچانا اور اُن کے دانتوں کے نشان مقتولہ کے جسم پر موجود تھے لیکن اب اس قسم کے شواہد کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ چکے ہیں۔ سلیوان ذہنی طور پر کمزور اور آسانی سے اثر قبول کرنے والے شخص ہیں، جن سے بغیر وکیل یا مناسب بالغ کی موجودگی میں تفتیش کی گئی تھی۔

فیملیوں کا افسوس

مقتولہ کی فیملی اور سلیوان دونوں کے اہلِ خانہ نے اس کیس کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ مرسی سائیڈ پولیس نے قتل کی نئی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاہم قومی ڈی این اے ڈیٹا بیس سے کوئی مماثلت نہیں ملی۔ اب تک 260 سے زائد افراد کو جانچ کے بعد کلئیر کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اصل قاتل کا سراغ لگانے کے لیے نیشنل کرائم ایجنسی کی مدد سے کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...