وزیراعلیٰ مریم نواز آئندہ چند روز میں سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کریں گی: وزیر تعلیم پنجاب

اجلاس کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے سنٹر آف ایکسیلنس کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور ان کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب کے انتظامات وزیر اعلیٰ پنجاب کے شایان شان کیے جائیں۔
سنٹر کی خصوصیات
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس ای سی ای رومز، جمنیزیم، سوئمنگ پول اور دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات پر مشتمل ہوگا اور ابتدائی تعلیم کیلئے ننھے بچوں کی تخلیقی، فکری اور سماجی نشوونما کے ضمن میں جدید تعلیمی ماحول فراہم کرے گا۔ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سہولیات کے تناظر میں چھوٹے بچوں کا جم خانہ کہلائے گا جبکہ یہاں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ اوائل عمری میں بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی۔