مودی ابھی باز نہیں آیا، بہار کے الیکشن سے پہلے پھر پنگا لے گا، شیخ رشید

شیخ رشید کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: گڈانی : خصوصی شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق
بہار کے انتخابات کی اہمیت
سماء کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں۔ ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو پانی کے بچاؤ کے لیے مراسلہ جاری کرنے کا حکم
بھارت کی موجودہ صورتحال
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں، سیز فائر ہوا ہے جنگ ختم نہیں ہوئی، جنگ ہوئی تو خطرناک اور تشویشناک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے: ٹرمپ
پاکستان اور بھارت کے تعلقات
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہاولپور اور مرید کے بھارت کا پرانا نشانہ ہے، بھارت نے سوچا نہیں تھا کہ ان کا دفاعی نظام جام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال خراب ہوئی تو کشمیر سے بھی لوگ نکلیں گے، کشمیر کا مسئلہ ابھی درمیان میں ہے، ہمیں کشمیر اور پانی کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہیے۔
ملت کے مسائل
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی بڑا بم استعمال نہیں کرسکتا کیونکہ بھارت میں زیادہ مسلمان ہیں، بھارت میں پاکستان سے زیادہ ہی مسلمان ہوں گے اور مودی بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے۔