ٹرمپ نے شہباز شریف اور مودی کے درمیان ڈنر کی تجویز دے دی
ٹرمپ کا سعودی عرب میں خطاب
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں بھی پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرنا نہ بھولے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے وارننگ جاری کردی
خطرناک کشیدگی کی جنگ بندی
ریاض میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چند دن پہلے میری انتظامیہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان خطرناک کشیدگی کو روکنے کے لئے ایک تاریخی جنگ بندی کروائی اور میں نے اس میں تجارت کو ذریعہ بنایا، میزائل نہیں۔ میں نے کہا: آؤ کاروبار کریں، جنگ نہیں۔ دونوں ملکوں کی قیادت مضبوط اور سمجھدار ہے، اسی لیے سب کچھ رک گیا۔ اگر یہ نہ رکتا، تو صورتحال تباہ کن ہو سکتی تھی۔ لاکھوں لوگ مر سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کس نے پولیس کو اختیار دیا کہ لوگوں کو گنجا کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں؟ لاہور ہائیکورٹ
چھوٹی سی بات کا بڑا تنازعہ
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تنازعہ چھوٹی سی بات سے شروع ہوا لیکن وقت کے ساتھ یہ شدت اختیار کرتا جا رہا تھا۔
ڈنر کی تجویز
انہوں نے تجویز دی اور کہا کہ یہ بہت ہی اچھا ہوگا کہ دونوں ملکوں کے لیڈر ایک ساتھ ڈنر پر جائیں۔








