جنگ کیسے رکوائی؟ ٹرمپ نے سعودی عوام کو بھی بتا دیا

پاک بھارت جنگ رکوانے کی کوششیں
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کے پیچھے ہونے والی کوششوں کے بارے میں سعودی عوام کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم
سعودی عرب میں تقریر
سعودی عرب کے دورے پر موجود امریکی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے میری ایڈمنسٹریشن نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری جارحیت کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیز ان دبئی PID کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 8 عجمان میں 7اور 8 دسمبر کو ہو گا.
تجارت کا استعمال
انہوں نے کہا کہ میں نے دونوں ملکوں کو راضی کرنے کے لیے تجارت کا استعمال کیا اور انہیں کہا کہ 'چلو ایک ڈیل کرتے ہیں، دونوں ملک ایٹم بم کی تجارت نہ کریں بلکہ میں ان کے ساتھ اچھی چیزوں کی تجارت کروں گا۔'
یہ بھی پڑھیں: بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمان
سعودی ولی عہد کا ردعمل
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی تالیاں بجائیں۔
لیڈرز کی حکمت عملی
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے لیڈرز بہت طاقتور اور عقلمند ہیں اور پھر جارحیت ختم ہو گئی۔ اس معاملے میں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے بہت اہم کردار ادا کیا۔