بھارتی طیارے اپنا ایک بھی میزائل ٹارگٹ پر فائر نہیں کرسکے۔۔۔ شہزاد اقبال اہم تفصیلات سامنے لے آئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ جس دن پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، اُس دن بھارتی طیارے اپنا ایک بھی میزائل ٹارگٹ پر فائر نہیں کرسکے۔
بھارتی ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد جب پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارت اس قدر گھبرا گیا تھا کہ اُس نے اپنا ایک بھی جہاز فضا میں بلند نہیں کیا۔ پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرا دیئے مگر جواب میں بھارت ایک میزائل نہ داغ سکا۔
تجزیہ کا ماخذ
انہوں نے یہ تجزیہ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں کیا۔ پروگرام میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس نے بھی شرکت کی۔
نریندر مودی کا کردار
پروگرام میں امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی درخواست خود نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کی تھی۔