نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم

اسحاق ڈار کا چینی کی قیمتوں میں کمی کا حکم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔
اجلاس کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔
چینی کی قیمت کا ہدف
انہوں نے مزید کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے، جب کہ ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے نائب وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔