جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر ریمارکس

عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیرول پر رہائی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
عدالت کی استفسار
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ اس معاملے کو ڈویژن بنچ میں لے کر جانا چاہتے ہیں؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ قابل سماعت ہونے کو اسسٹنٹ رجسٹرار نہیں دیکھ سکتا، یہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہر کوئی اس عدالت کے لیے قابل احترام ہے۔