ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیاگیا

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا اقدام
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے میں اسے یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق نہیں، صدر ورلڈ بینک
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں ہر 7 منٹ میں ایک خاتون کی موت ہوتی ہے
حفاظتی اقدامات
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
پچھلے تجربات
واضح رہے کہ ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کریں