واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ

پنجاب میں قیدیوں کا تبادلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے قیدیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کیا گیا ہے۔
تبادلے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بی ایس ایف کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جبکہ پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا۔