رسی جل گئی، بل نہیں گیا، بھارت کی ڈھٹائی، اپنی ضد پر قائم

بھارتی وزارت خارجہ کا بیان
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رسی جل گئی، بل نہیں گیا کے مصداق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اور بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سندھ طاس کے معاہدے کا بھی وہی حال ہے، یہ بھی معطل رہے گا۔ یوں وہ اپنی ڈھٹائی، اپنی ضد پر قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
پاکستان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ میں نیوز بریفنگ کے دوران رندھیر جیسوال نے بتایا کہ پاکستان نے 10 مئی کو 2 مرتبہ بھارت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے ٹرمپ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 7 مئی کے حملے کے بعد 10 مئی کی فوجی کارروائی اور جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں امریکی حکام سے تجارت پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قدیم تہذیبوں میں جہنم کے تصور اور مختلف مذاہب میں عالم برزخ کی وضاحت
تنازع کشمیر پر بھارت کا موقف
جموں کشمیر سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے۔ بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسے دو طرفہ طور پر ہی طے کیا جائے گا۔
مسئلہ کشمیر کا حل
انہوں نے مزید کہا کہ تنازع کشمیر پر بھارت کا موقف پہلے کی طرح واضح ہے اور یہ مسئلہ مکمل طور پر دو طرفہ ہے۔ اسے صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان ہی حل ہونا چاہئے۔