امریکی صدر کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا شام پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت کا نوٹفکیشن جاری کردیا

خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں خطاب

ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک نئی شروعات کیلئے شام پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہشمند ہے، پوری دنیا کی نظر مشرق وسطیٰ پر ہے، خلیجی ممالک نے ہمیشہ امن کیلئے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا

ایران کے جوہری ہتھیاروں پر خدشات

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ وہ ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ایران کیلئے جو ممکن ہو سکا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فضول پراکسی وار کا خاتمہ چاہتے ہیں اور خطے میں کشیدگی پھیلانے والے چھوٹے گروپوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

غزہ میں امن کی ضرورت

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں نے ہمارے جہازوں پر حملے بند کر دیئے ہیں، اور غزہ میں امن بحال ہونا چاہئے۔ یرغمالیوں کی رہائی غزہ میں امن کی بنیادی شرط ہے۔ غزہ کے مستقبل کیلئے میری انتظامیہ کام کر رہی ہے، اور جی سی سی میں موجود رہنما تنازع حل کرنے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت میری حکومت کی ترجیح ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...