پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ہیٹ ویو کا الرٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی این ایس سندھ کا اجلاس، پی آئی ڈی کی جانب سے صوبے کے اخبارات کو نظر انداز کرنے پر اظہار تشویش
پی ڈی ایم اے کی ہدایات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں خاتون نے سابق شوہر کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کردیا
درجہ حرارت میں اضافہ
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 سے 19 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دفعہ 144 نافذ
موسمی پیشگوئی
ترجمان نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے اور 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔
بارش کی توقع
ترجمان کے مطابق مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہیں جس کے سبب 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔