بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بند، ٹکٹیں منسوخ
فیصلے پر نظرثانی کی درخواست
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے چیک اپ کرانے کا بھی حکم جاری کردیا。
عدالت کا حکم
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں۔ عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا، اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔