سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں : سردار محمد یوسف

پاکستانی عازمینِ حج کے لیے طبی سہولیات

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن اور ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں, یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

وفاقی وزیر کا ہسپتال کا دورہ

ان کے ساتھ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کووارڈینیٹر حج ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان اور کووارڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان بھی موجود تھے۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے سربراہ کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کروایا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دستیاب طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور طبی عملہ کو ضیوف الرحمن کی تمام تر طبی ضروریات کو احسن طریقہ سے پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

مقامی معاونت اور بہترین خدمات

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ ہسپتال کے قیام اور ادویات و طبی آلات کی سعودی عرب منتقلی میں سعودی وزارت حج و عمرہ اور وزارت صحت کی بھرپور معاونت حاصل رہی۔ جبکہ روز مرہ کے امور کے لیے سعودی جرمن ہسپتال پاکستان حج میڈیکل مشن کی براہ راست معاونت کر رہا ہے۔ کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے بتایا کہ پاکستان حج میڈیکل مشن 2025 سول اور فورسز سے تعلق رکھنے والے 303 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا انتقال ہوگیا

طبی عملے کا جامعہ اعداد و شمار

ان میں میڈیکل سپیشلسٹ، سرجن، امراض قلب، ماہر امراض ہڈی و جوڑ، گائینی، ماہر امراض جلد، ماہر امراض ناک کان گلہ، ماہر نفسیات، فارماسسٹ، پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ اور فیزیوتھراپسٹ شامل ہیں۔ ان میں 72 لیڈی ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔ مرکزی ہسپتال میں مرد و خواتین کے لیے 30 بستروں پر مشتمل الگ الگ وارڈز قائم ہیں جبکہ دیگر شعبہ جات میں ایمرجنسی، آئسولیشن وارڈ، فارمیسی، پیتھالوجی، مائنر او ٹی، دندان، ریڈیالوجی وغیرہ شامل ہیں۔

فیلڈ ڈسپنسریاں اور ہسپتال کی سہولیات

مکہ مکرمہ میں 9 فیلڈ ڈسپنسریاں موجود ہیں جنہیں 9 ایمبولینس گاڑیوں کی معاونت حاصل ہے۔ مدینہ منورہ میں بھی 11 بستروں پر مشتمل ایک چھوٹا ہسپتال اور دو فیلڈ ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی مریض کی طبیعت زیادہ خراب ہو تو سعودی ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جہاں ضیوف الرحمن کا بہترین علاج کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...