وزیراعظم شہبازشریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔
پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
ہمراہ اعلیٰ قیادت
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال اور عطا اللہ تارڑ نے بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں شرکت کی۔ کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ رہی۔