پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، اعزاز چوہدری

پاکستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری
اسلام آباد (آئی این پی) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا۔ چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں کاروبار کررہا تھا اور وہیں سے آپریٹ کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد جہنم واصل، 2شہری شہید
چکرویدی کی گرفتار کی تفصیلات
اعزاز چوہدری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈر سے پکڑا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران اور افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان کو ایران سے بات کرنی چاہئے کہ اپنی سرزمین کا استعمال روکے۔
یہ بھی پڑھیں: مارک کارنی کی غزہ میں جاری نسل کشی کی مخالفت، نیتن یاہو سیخ پا
ایران کے ساتھ تعلقات
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے بھارتی میڈیا کی بدسلوکی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے۔ ایران کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ بھارت سے دوستی قابل بھروسہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد؛ پی ٹی آئی کے ایم پی اے بشارت ڈوگر کو حراست میں لے لیا گیا
نریندر مودی پر تبصرہ
سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنی تقریر میں پرانا منتر دہرادیا اور مصالحت کاروں کا ذکر نہیں کیا۔ مودی کی انا کو جو زخم آیا ہے اس کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ حیران کن طور پر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سیز فائر پوسٹ کا ذکر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچے اپنے آپ کو خوبصورت اور اہم سمجھتے ہیں، پھر معاشرہ سحرانگیزی میں جکڑ لیتا ہے، انہیں اپنی ذات شکوک و شبہات میں ڈوبی نظر آتی ہے
چین کے ساتھ تعلقات
چین سے متعلق انہوں نے کہا کہ چین سے ہمارا رشتہ مضبوط ہے، انہوں نے کبھی بھی اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کی۔ چین نے ہمیشہ پاکستانی پوزیشن کو سپورٹ کیا اور ہم نے بھی چین کا ہمیشہ ساتھ دیا۔
مودی کا لاہور دورہ
اعزاز چوہدری نے بتایا کہ ماضی میں جب مودی لاہور آئے تو بطور سیکرٹری خارجہ مجھے نہیں معلوم تھا۔ میٹنگ مثبت ہوئی مگر آگے نہیں بڑھی۔ بھارتی سفیر نے بتایا کہ مودی بتانا چاہتے تھے جو کوئی نہیں کرسکا، میں کر کے دکھاؤں گا۔ بعد میں مودی کو اندازہ ہوا کہ یہ معاملہ پیچیدہ ہے اور وہ دوسری انتہا پر چلا گیا۔