عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟جانیے

سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بھاؤ کم ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے باقاعدہ آغاز کا فیصلہ، پہلی تقریب کس شہر میں ہو گی؟ جانیے
پاکستان میں سونے کی قیمت کی تفصیلات
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2300 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہو کر 3235 ڈالر فی اونس ہے۔