دو برس میں کورئیرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ، 344 کیسز رجسٹر

کوریئر کمپنیوں سے منشیات کی سمگلنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں کوریئر پارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کے 344 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر کی رپورٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ ان 344 کیسز میں سے 70 کیسز میں منشیات ملک کے اندر جبکہ 174 کیسز میں بیرون ملک لے جانے کی کوشش کو اے این ایف نے ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کا “روبوٹک کتا” عدالتی کیس میں پھنس گیا
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لئے 349 آپریشنز کئے گئے۔ اس دوران 400 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 1393 کلو منشیات ضبط کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
سزائیں اور ملک بدری
سال 2024 میں 392 منشیات فروشوں کو سزا بھی دی گئی۔ وزارت داخلہ نے بیرون ملک سے ملک بدر کئے گئے بھکاریوں کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں جمع کرائی ہیں۔
بیرون ملک سے بھکاریوں کی ملک بدری
وزارت داخلہ کے مطابق 2024 سے اب تک بیرون ممالک سے 5,402 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں جن میں سعودی عرب، عراق، ملائیشیا، یو اے ای، قطر اور عمان شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب سے 4,498، عراق سے 242، ملائشیا سے 55، اور یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں۔