اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر
ترکیہ کے صدر کا پاکستان کے ساتھ دوستی کا عزم
انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا پروٹوکول الاؤنس میں سو فیصد اضافے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کے لئے محبت بھرے الفاظ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ”قیمتی بھائی“ کہہ کر مخاطب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے تنازع پر مولانا فضل الرحمان اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے نالاں ہیں
برادرانہ تعلقات کی مثال
صدر اردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ویٹی کن میں پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
پاکستان کے امن و سکون کی حمایت
انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں، جو تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپر ایٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
مستقبل کی حمایت کا وعدہ
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
دوستی کا پیغام
صدر اردوان نے ٹوئٹ کے آخر میں "پاکستان ترکی دوستی زندہ باد!" بھی لکھا۔








