کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور، آفس چھوڑنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ کی جانب سے استعفیٰ کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کامران لاشاری کو آفس چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے آبادی میں گھومنے والے تیندوے کو پکڑ لیا
کامران لاشاری کا پس منظر
کامران لاشاری نے ایک ماہ قبل ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ استعفے کے متن میں انہوں نے کہا کہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ میں نے ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ
کامران لاشاری نے استعفیٰ میں لکھا کہ میں نے پوری امانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کے کلچر کو فروغ دیا جائے، کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے، تاہم کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر میں اس ذمہ داری کو جاری نہیں رکھ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ
قانونی بنیاد اور دیگر وجوہات
کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، بطور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی، میرا استعفیٰ سیکشن 6 والڈ سٹی ایکٹ 2012 کے تحت منظور کیا جائے۔
تاریخی عمارتوں کی حفاظت
ذرائع کے مطابق ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ، شالامار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے کی وجہ سے یہ استعفیٰ دیا گیا۔ شاہی قلعہ میں 1950 کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن بھی استعفیٰ کی ایک اہم وجہ بنی۔ اسی طرح، قدیم لاہور کے گرد تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی استعفیٰ کے پس پردہ ایک عنصر تھا۔








