6 ممالک نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر سائبر حملے کئے: ٹائمز آف انڈیا

بھارت پر سائبر حملے کا دعویٰ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھارت کی مغربی سرحد کے ساتھ ساتھ سائبر سپیس میں بھی شدید حملے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، مسجد کے لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال، پولیس کو دھمکیاں دینے پر شہری کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج
حملے کے پس منظر
روز نامہ امت کے مطابق، ٹائمز آف انڈیا نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، ملائشیا، انڈونیشیا اور چین کے حمایت یافتہ ہیکرز اور ہیکٹیوسٹ گروپس نے بھارتی ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ 10 مئی کو جنگ کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر سائبر حملے کیے گئے ہیں، جس کا بھارتی حکومت نے منگل کے روز اعتراف کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں: بیرسٹر سیف
ہدف اور اثرات
بھارتی اخبار کے مطابق، ان حملوں کا ہدف دفاعی ادارے، ایم ایس ایم ای وینڈرز اور اہم بنیادی ڈھانچے جیسے بندرگاہیں، ہوائی اڈے، بجلی کے گرڈز، ریلوے اور ایئرلائنز جیسی ٹرانسپورٹ سروسز، بی ایس این ایل سمیت ٹیلیکوم ادارے، یو پی آئی، ڈیجیٹل والٹس، سٹاک ایکس چینجز اور وہ بڑے بھارتی گروپس تھے جو بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
حملے کا مقصد
حملے کا مقصد بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کرنا اور دفاعی نظام، خاص طور پر میزائل پروگرام سے متعلق حساس معلومات چرانا تھا۔ انٹرپول ٹرینر اور سائبر فارنزک ماہر پینڈیالا کرشنا شاستری کے مطابق، یہ حملے پاکستانی سائبر گروپس کی قیادت میں چلائی جانے والی منظم مہم کا حصہ تھے۔ ان گروپس نے مالیاتی، توانائی، ٹیلیکوم اور پبلک سروس سیکٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے مالویئر، فشنگ اٹیکس اور ڈینائل آف سروس حملوں کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے کتنے ہزار واقعات رپورٹ ہوئے اورکتنے ہزارموبائل فونز چھینے گئے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
حملے کی تفصیلات
ویب سائٹ Zone-H، جو ویب سائٹس کی ہیکنگ کی نگرانی کرتی ہے، نے بھارتی سرکاری ڈومینز کی ڈیفیسمنٹ کے کئی واقعات رپورٹ کیے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف واٹر سپورٹس (niws.nic.in) کی ویب سائٹ ہیک کی گئی جبکہ nationaltrust.nic.in پر بھی حملہ ہوا، جسے بعد میں بحال کر دیا گیا۔
سی سی ایل کی ویب سائٹ پر تکنیکی خلل
منگل کے روز سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (CCL) کی ویب سائٹ پر بھی ایک بڑا تکنیکی خلل پیدا ہوا، جہاں "Mr. Habib 404" نامی ہیکر کی جانب سے پیغام دیا گیا: "آپ نے سوچا آپ محفوظ ہیں، لیکن ہم یہاں موجود ہیں۔" اس پر سی سی ایل کے پی آر او، آلوک گپتا نے بیان دیا کہ “ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا ہے اور یہ اب معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔ کمپنی کا کوئی ڈیٹا ضائع یا تبدیل نہیں ہوا۔ فی الحال ہم صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک تکنیکی خرابی تھی۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہیکنگ ہوئی ہے یا نہیں۔”