اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی

منی بل رپورٹ کی پیشی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان میں منی بل رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔
اپوزیشن کی مخالفت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے منی بل کی رپورٹ پیش کرنے کی مخالفت خانزادہ صاحب نے کی، جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ساری چیزیں کمیٹی میں ڈسکس ہوچکی ہیں، آپ کی جماعت کے لیڈر، پارلیمانی لیڈر بھی موجود تھے۔
اجلاس کی صورتحال
دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل کی رپورٹ پیش کرنے کی اجازت دے دی جس پر سینیٹر اسحاق نے رپورٹ پیش کردی، جس کے بعد سینیٹ اجلاس کل سہ پہر ساڑھے تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔