وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیر اعظم کا دورہ آپریشن بنیان مرصوص
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
اہم شخصیات کی موجودگی
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاءتارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
جوانوں سے خطاب
وزیراعظم نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کی بزدلانہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کیسے چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا۔
یہ بھی پڑھیں: کرائے پر لی گئی گاڑی موت بن گئی، حادثے میں طالب علم کی موت سے متعلق کیس کی تحقیقات میں اہم انکشاف
فخر پاکستان
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے محافظوں نے بے مثال درستگی اور عزم سے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے بہادر سپوتوں پر بے حد فخر ہے، یہ قوم کے تاج ہیں۔ ہمارے شہداء ہمیشہ ہمارا فخر رہیں گے، قوم ان کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کتنے مالیاتی مقدمات زیر التوا ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
جنگی جرائم پر تبصرہ
انہوں نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت اور انہیں دہشت گرد قرار دینا نہایت شرمناک ہے۔ معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کے منافی ہے۔
آنے والے دورے
وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے جس دوران وہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔