ہوائی بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ، قطر امریکہ سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا

تجارتی اور دفاعی معاہدے
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور قطر کے درمیان تجارتی اور دفاعی معاہدے طے پا گئے ہیں۔ اس متعلق دوحہ سے عرب میڈیا کی اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا؛ ڈاکٹر ملیحہ لودھی
ہوائی جہاز کی خریداری
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، معاہدے کے تحت ایک امریکی کمپنی قطر کو ہوائی جہاز فروخت کرے گی۔ اس معاہدے میں امریکہ نے دفاعی شعبے میں قطر کے ساتھ تعاون بڑھانے کا بھی عہد کیا، جس میں ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہوا بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ طے پایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر امریکی کمپنی سے 200 ارب ڈالرز مالیت کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا۔