کراچی میں بے ہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد

کراچی میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شہری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص عبدالعزیز کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، لاکھوں افراد بے گھر
عبدالعزیز کی صورتحال
جنگ کے مطابق، عبدالعزیز جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں داخل 60 سالہ عبدالعزیز بیان دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ اس کے قریبی رشتے داروں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔ شہری کی جیب سے خاتون کے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ شہری کی اہلیہ بھارتی شہری ہے جو 2 بیٹوں کے ساتھ جامشورو میں رہتی ہے۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گزشتہ روز کسی نامعلوم شخص نے شہری کو نشہ آور چیز کھلائی تھی جس سے وہ بیہوش ہو گیا تھا۔ عبدالعزیز کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان لیا جائے گا۔