پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو باضابطہ خط لکھ دیا

پاکستان کا بھارت کو خط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو باضابطہ خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت ملک کے لیے خطرہ بن گئی ہے، احسن اقبال
خط کی تفصیلات
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق سیکرٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔ خط میں لکھا گیا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق نہیں جبکہ معطلی کے استعمال کیئے گئے الفاظ ہی معاہدے میں موجود نہیں ہیں۔
پاکستان کا موقف
پاکستان سندھ طاس معاہدے کو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے۔ خط میں واضح کیا گیا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ کی گنجائش نہیں۔