پاک، کویت دو طرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات، تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان اور کویت کے درمیان مذاکرات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور کویت کے درمیان چوتھے دو طرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات ہوئے جن میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا کلچر اب یتیم نہیں رہا، سنبھالنے والے آگئے ہیں: عظمٰی بخاری
مذاکرات کی قیادت
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرقِ وسطیٰ شہریار اکبر اور کویتی وفد کی قیادت اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ برائے ایشیائی امور نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ ٹیکس آمدن کی حد کو 10 سے 12 لاکھ کرنے پر غور
موضوعات پر تبادلہ خیال
مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، قونصلر امور اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل آر سی اے کا کلب کرکٹ کے گمنام ہیروز کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ
تعاون کی وسعت
’’جنگ‘‘ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور کویت نے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے دو طرفہ اعلیٰ سطح کے روابط اور باہمی تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
اگلے مذاکرات کی تاریخ
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاک کویت مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں باہمی رضا مندی سے طے شدہ تاریخ پر ہو گا。