مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
مرغی کی قیمتوں میں اضافہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور، ملتان اور لاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 30 جون 2026ء تک ریٹائر ہونیوالے ملازمین کے ڈیٹا کی اپڈیٹیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا
پشاور میں قیمتوں کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پشاور میں مرغی کے فی کلو نرخ میں ایک ہفتے میں 65 روپے کا اضافہ ہوا، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 420 روپے سے بڑھ کر 485 ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا وقت 3:30 بجے تک ہے، اگر اس دوران نہ آئے تو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری غیر قانونی ہو جائے گی، جج طاہر عباس سپرا
لاہور میں قیمتوں کا جائزہ
لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت ایک روپے بڑھ گئی ہے۔
لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 281 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر تقریر کا اختتام اس فقرے پر ہوتا”آپ گواہ رہیں‘ میاں ممتاز محمد خاں دولتانہ بطور مسلم لیگی پیدا ہوا، ہمیشہ رہا اور مسلم لیگی مرا“یہ کتبہ میری قبر پر لکھ دیا جائے
گزشتہ روز کی قیمتوں کا مقابلہ
گزشتہ روز لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے تھا، انڈوں کا ریٹ 280 روپے درجن تھا۔
ملتان میں قیمتوں کی تفصیلات
ادھر ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 412 روپے مقرر کیا گیا ہے، انڈے فی درجن 281 روپے میں مل رہے ہیں۔








