ریاستی اداروں کے خلاف مہم؛ احمد نورانی، معید پیرزادہ سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا، نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 5 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ ان مقدمات میں عدیل راجا، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی نامزد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے: وفاقی وزیراطلاعات
ملزمان کے خلاف الزامات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ملزمان پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کا الزام ہے۔ این سی سی آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا، اشتعال انگیز مواد شیئر کیا۔ یہ ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی تشہیر کرتے رہے ہیں۔ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
عوام کی مدد کی اپیل
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے نے کہا کہ آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات ہمیں فراہم کریں، پوسٹ کی تفصیل، سکرین شاٹ، نام اور دیگر معلومات فراہم کریں۔