راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی میں امتحانات کا نیا شیڈول
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں منسوخ کئے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
کشیدگی کی وجہ سے امتحانات کی منسوخی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل ملتوی کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں بلیک آوٹ ریہرسل، ہوٹر بھی بجائے گئے
نئے امتحانی شیڈول کی تفصیلات
نئے شیڈول کے مطابق ایف اے کا 7 مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 جون کو ہوگا، 7 مئی کو اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنٹ پیپرز ملتوی ہوئے تھے۔
نئے شیڈول کے تحت 9 مئی کو ملتوی ہونے والے ترجمتہ القرآن کا پرچہ 31 مئی کو لیا جائے گا۔ میٹرک کے سات مئی کو منسوخ کئے گئے پریکٹیکل 27 مئی کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،24گھنٹوں کے دوران34ملزمان گرفتار ، کتنا ڈٹیکشن بل چارج کیا گیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
مخصوص پریکٹیکل کی تاریخیں
7 مئی کو کیمسٹری اور فوڈ نیوٹریشن ٹیلرنگ پریکٹیکل ملتوی ہوئے تھے۔ نئے شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ملتوی ہونے والا میٹرک کا پریکٹیکل اب 29 مئی کو ہوگا۔
امتحانات کے مرتبہ کے بارے میں اعلان
نئے شیڈول کے متعلق ایجوکیشن بورڈ نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امتحانی سینٹرز وہی ہوں گے لیکن رول نمبر سلپس نئی جاری کی جائیں گی۔