نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی بہت بڑی مشکل میں پھنس گیا

بھارتی صحافی کرن ٹھاپر کے خلاف مقدمہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی تجزیہ کار نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کرن ٹھاپر کے خلاف دہلی میں مقدمہ درج ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا تجویز کر دیا

مقدمے کی تفصیلات

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق کرن ٹھاپر کے خلاف مقدمہ بھارتی وکیل گوتم سبھروال کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ بھارتی وکیل نے مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دینے سے پہلے آئی ایس آئی کے جنرل ہیڈ کوارٹر سے بریفنگ لی ہوگی اور یہ حقیقت شاید کرن ٹھاپر صاحب کو بھی معلوم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایونٹ کے دوران اداکارہ کی اچانک آواز چلی گئی، 2 سال تک بول نہیں پائی، پھر آواز کیسے واپس آئی؟

اعتراضات کا اظہار

گوتم سبھروال نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرن ٹھاپر کی جانب سے نجم سیٹھی سے پوچھے گئے متعدد سوالات پر اعتراض کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دوست اور دشمن کی شناخت مشکل ہوتی جا رہی ہے: سرفراز بگٹی

نجم سیٹھی کے جواب پر تنقید

اُنہوں نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی نے کرن ٹھاپر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ پہلگام واقعے میں بھارت ہی ملوث ہے پھر چاہے یہ بھارتی حکومت کی جانب سے کروایا گیا فالس فلیگ آپریشن تھا یا کسی مسلح گروپ کو اُکسا کر کروایا گیا' لیکن کرن ٹھاپر نے یہ جواب سن کر اپنے ملک کے دفاع میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

گرفتاری کی درخواست

بھارتی وکیل نے کہا کہ کرن ٹھاپر کو پی این ایس کی دفعہ 152 اور 153 اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...