پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافہ متوقع
نئے بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کے مطالبے پر نئے بجٹ میں پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپورٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کے مساوی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی لیکن کیا امریکی ڈالر کی جگہ کوئی اور کرنسی اختیار کی جا سکتی ہے؟
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بجٹ 2025-26ء پر آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر مشاورت کا عمل گزشتہ روز شروع ہوا۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے درمیان ورچوئلی مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے، جس میں مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات پر بھارتی اینکر پالکی شرما تلملا اٹھی
کیپیٹل گین ٹیکس کی نئی تجاویز
آئی ایم ایف کے مطالبے کے تحت نئے بجٹ میں پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس میں مزید 25 فیصد اضافہ متوقع ہے، جو کہ 15 فیصد سے بڑھاکر 40 فیصد تک ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کو بری کرنے کا حکم
ریئل اسٹیٹ میں ٹیکس کی ضرورت
ذرائع کے مطابق، کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپورٹ سیکٹر کے انکم ٹیکس کے مساوی کرنے کی تجویز سامنے ہے، کیوں کہ پراپرٹی کی خریدوفروخت پر لاکھوں روپے منافع ہونے کے باوجود کم شرح کے مطابق ٹیکس وصولی کی جا رہی ہے۔ ریئل اسٹیٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
مخالف اثرات
ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافہ ہونے سے ٹرانزکشنز میں کمی کا خدشہ ہے۔ آمدن اور اخراجات پر آئی ایم ایف وفد سے ورچوئلی مذاکرات جاری ہیں۔
بجٹ کے مالیاتی ہدف
بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 11 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جبکہ نئے بجٹ میں اخراجات کی شرح 20.3 فیصد رہے گی۔








