اداکارہ پریتی زنٹا معروف کھلاڑی گلین میکسویل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے سوال پر غضبناک ہوگئیں

پریتی زنٹا کا گلین میکسویل سے شادی کے سوال پر ردعمل

ممبئی (آئی این پی) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی مشترکہ اونر و اداکارہ پریتی زنٹا آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے؟ مریم نواز

سوشل میڈیا پر سوالات کی بارش

گزشتہ روز آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی مشترکہ مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے ان سے آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سے شادی کا سوال کیا۔ جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔ صارف نے لکھا کہ "میڈم، میکسویل کی آپ سے شادی نہیں ہوئی، اس لیے وہ آپ کی ٹیم کی طرف سے اچھا نہیں کھیلتا تھا؟"۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

امتیازی سلوک کا سوال

اس پر فرنچائز کی شریک مالک نے جواب دیا کہ "کیا آپ یہ سوال تمام ٹیموں کے مرد ٹیم مالکان سے پوچھیں گے، یا یہ امتیازی سلوک صرف خواتین کے ساتھ ہے؟ میں کبھی نہیں جان پاتی کہ خواتین کیلئے کارپوریٹ سیٹ اپ میں کام کرنا کتنا مشکل ہے، اگر میں کرکٹ میں کام نہیں کرتی تو"۔

محنت اور عزت کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ آپ نے یہ سوال مزاحیہ انداز میں پوچھا ہے لیکن یہاں موجود لوگ سمجھ رہے ہیں کہ سوال کا مقصد کیا تھا۔ میں نے گزشتہ 18 سالوں سے بہت محنت کرکے یہاں تک قدم جمائے ہیں، لہذا براہ کرم مجھے وہ عزت دیں جس کی میں حقدار ہوں اور صنفی قیاس آرائیوں سے رک جائیں۔" واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی پنجاب کنگز آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 11 میچوں میں 7 فتوحات اور 3 شکستوں کے ساتھ 15 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...