ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
انعامی رقم کا اعلان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی ہسپتال میں رات کے وقت ڈاکٹر یا ذمہ دار افسر کی غیر موجودگی ہرگز قابلِ قبول نہیں، خواجہ عمران نذیر
انعامی رقم کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے 5.76 ملین ڈالرز انعامی رقم رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز ملیں گے، جبکہ گزشتہ ایڈیشنز میں 1.6 ملین ڈالرز ملے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے والدہ سے ملاقات کے لیے سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی
فائنل کا وقت اور جگہ
آئی سی سی نے کہا کہ اس سال انعامی رقم گزشتہ دو ایڈیشن کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں ہوگا اور یہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: فارچیونر لینے کے خواہشمند افراد کے لیے سنہری موقع، ٹویوٹا نے بڑی خوشخبری سنادی، لاکھوں روپے کی بچت
رنرز اپ اور دیگر ٹیموں کے لیے انعامات
آئی سی سی کے مطابق رنرز اپ ٹیم کو 2.16 ملین ڈالرز ملیں گے، اس سے پہلے 8 لاکھ ڈالرز ملے تھے۔ تیسری پوزیشن والی ٹیم بھارت کو 14 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 12 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ پانچویں نمبر پر انگلینڈ کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں لیں گے، چھٹے نمبر پر سری لنکا کو 8 لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے، ساتویں نمبر پر بنگلہ دیش کو 7 لاکھ 20 ہزار اور 8ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
پاکستان کی کارکردگی
پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9ویں اور آخری نمبر پر رہی، پاکستان ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔








