گوگل کے ہوم پیج پر برسوں بعد بڑی تبدیلی

گوگل کا ہوم پیج میں بڑی تبدیلی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گوگل نے اپنے سرچ انجن کے ہوم پیج پر ایک بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اگر آپ گوگل سرچ انجن کے ہوم پیج پر آئی ایم فیلنگ لکی بٹن استعمال کرنے کے عادی ہیں تو جان لیں کہ کمپنی اسے تبدیل کرنے والی ہے۔

اے آئی موڈ کا نفاذ

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے آئی ایم فیلنگ لکی بٹن کو اے آئی موڈ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اس مقصد کے لئے محدود صارفین میں بٹن کی تبدیلی کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گوگل سرچ میں اے آئی موڈ فی الحال امریکہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور وہاں ہی اسے آئی ایم فیلنگ لکی بٹن کی جگہ دینے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

گوگل کے ترجمان کا بیان

گوگل کے ایک ترجمان نے اس آزمائش کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہم اکثر مختلف مددگار فیچرز کی آزمائش کرتے رہتے ہیں اور یہ بھی ایسا ہی ایک فیچر ہے۔
گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر شاذ و نادر ہی تبدیلی کی جاتی ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کو تمام صارفین کے لئے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔

اقتصادی اثرات

واضح رہے کہ سرچ پیج پر موجود آئی ایم فیلنگ لکی بٹن کے باعث کمپنی کو ہر سال کروڑوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ اس پر کلک کرنے پر سرچ انجن تمام اشتہارات کو بائی پاس کرکے ٹاپ سرچز کو دکھاتا ہے۔
مگر اس کے باوجود اسے سرچ انجن میں برقرار رکھا گیا ہے تاکہ یہ نہ لگے کہ یہ کمپنی بس پیسے کمانے کی خواہشمند ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...